۔2000 روپئے کی کرنسی نوٹوں کی طباعت اقل ترین کردی گئی

,

   

نئی دہلی ۔ /3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) 2000 روپئے کی بینک نوٹ جسے نومبر 2016 ء میں نوٹ بندی کے بعد متعارف کرایا گیا ریزرو بینک کی جانب سے اس کی طباعت اقل ترین حد تک گھٹادی گئی ہے ۔ وزارت فینانس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے آج کہا کہ 500 روپئے اور 1000 روپئے کی نوٹوں کا چلن بند کرنے کے بعد آر بی آئی نے 2000 روپئے اور نئی شکل والی 500 روپئے کی نوٹ متعارف کی تھی ۔ اب 2000 روپئے کی نوٹ کی پرنٹنگ یکایک سست کردینے سے مختلف اندیشے ظاہر کئے جارہے ہیں ۔