۔24 سال پہلے گھر چھوڑنے والا شخص لاک ڈاؤن کے دوران دوبارہ گھر پہنچ کر سب کو حیرت زدہ کردیا

,

   

نئی دہلی۔ 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام)اُتراکھنڈ کا ایک 43 سالہ شخص جو 24 سال قبل اپنا گھر چھوڑ کر جا چکا تھا، دو دہائیوں بعد کووڈ لاک ڈاؤن کے درمیان بالی ووڈ فلم کی کہانی کے عملی روپ کے طور پر گھر واپس ہوکر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ پرکاش سنگھ کرکی اتراکھنڈ کے ضلع بھاگیشور نے رمادی گاؤں کا رہنے والا ہے جو 24 سال پہلے اپنے خاندان کو کچھ بتائے بغیر اچانک ایک صبح اپنا گھر چھوڑ کر نامعلوم مقام چلا گیا تھا، 18 مئی کو اچانک کسی کو بتائے بغیر اپنے گھر پہنچتے ہوئے سارے خاندان اور سارے گاؤں کو حیرت میں ڈال دیا۔ بالخصوص 68 سالہ ماں بچولی دیوی کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی۔ کرکی جب اپنے گاؤں پہنچا تو گاؤں والوں نے جن میں مکھیا گنیش کمار بھی شامل تھا، اس کو پہچان نہ سکا۔ گنیش کمار نے جب اس کی شناخت کے بارے میں پوچھا تو اس نے اپنے ماں باپ اور دو بھائیوں کا نام بتایا جس پر گاؤں کا مکھیا یہ جان کر حیرت میں پڑ گیا یہ تو کرکی ہے جو کئی سال پہلے گاؤں سے جاچکا تھا اور اب دوبارہ واپس آیا ہے چنانچہ اس نے فوراً اس کی ماں کو مطلع کیا۔ وہ 1995ء میں ایس ایس سی کامیاب کرنے کے بعد کام کیلئے گھر سے نکلا تھا۔