۔350 پناہ گزینوں کی موت پر عراقی شخص گرفتار

,

   

سڈنی ۔ /20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کی پولیس نے ایک عراقی شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر افراد کی اسمگلنگ کا ریاکٹ چلاتا تھا ۔ 2001 ء میں 350 پناہ لینے والے افراد کی کشتی غرقاب ہوگئی تھی ۔ ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے عراقی شخص کو گرفتار کیا گیا ۔ نیوزی لینڈ سے اس کی حوالگی کے بعد یہاں کے ایرپورٹ پر اسے تحویل میں لیا گیا ہے ۔ اس مشتبہ شخص کا جرم ثابت ہوتا ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ 10 سال کی سزاء ہوسکتی ہے ۔