۔506 سعودی شہری لندن سے وطن پہنچ گئے

   

ریاض ۔14اپریل ( سیاست ڈاٹ کام )کورونا وائرس کے سبب فلائٹس بند ہوجانے کے باعث ایسے سعودی شہری جو دیگر ملکوں میں پھنس گئے تھے ان کی وطن واپسی کے لیے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں۔سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق گذشتہ روز لندن سے ریاض کے لیے خصوصی پرواز کا بندوبست کیا گیا۔ اس فلائٹ میں 254 سعودی شہریوں کو وطن پہنچایا گیا ہے۔دوسری پرواز 252 مسافروں کو لے کر لندن سے جدہ پہنچ گئی ہے۔سعودی ائیرلائنز کی دو خصوصی پروازوں کے ذریعے 506 مسافر لندن سے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچے ہیں۔سعودی حکومت دیگر ملکوں سے بھی اپنے شہریوں کو بحفاظت وطن واپسی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔مسافروں کے لیے تین مقامات پر 12طرح کے احتیاطی چیک اپ کرانا ضروری ہیں۔