۔8 جھیلوں کو آلودگی سے پاک بنانے اقدامات

   

سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی سفارش : چیف سکریٹری کا جائزہ اجلاس
حیدرآباد /25 جنوری ( سیاست نیوز ) چیف سکریٹری ڈاکٹر ایس کے جوشی نے کہا کہ ریاست میں 8 جھیلوں کو آلودگی سے پاک بنانے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر کی سفارش کی گئی ہے ۔ چیف سکریٹری نے جھیلوں کے تحفظ ان کی حقیقی حالت کو بحال کرنے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس طلب کیا ۔ جھیلوں کا تحفظ اور اس کی حالت زار کو بدلنے اور حقیقی صورتحال کو برقرار رکھنے اقدامات کو مسودہ سفارش میں شامل کرنے کی چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ انہوں نے این جی ٹی احکامات سے قبل رپورٹ تیار کرنے پر زور دیا ۔ عوام کو معیاری اور ماحولیات سے پاک زندگی فراہم کرنے حکومت کے اقدامات کو رپورٹ میں درج کرنے کی ہدایت دی ۔ جھیلوں کے تحفظ پر قومی ماحولیاتی انجینئیرنگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے تیار کردہ مسودہ رپورٹ پر چیف سکریٹری نے اجلاس طلب کیا تھا ۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات کے چیف سکریٹری مسٹر اجئے مشرا ، محکمہ فینانس کے چیف سکریٹری کے رما کرشنا میونسپل محکمہ کے چیف سکریٹری مسٹر اروند کمار تلنگانہ پولیوشن کنٹرول بورڈ کے سکریٹری ستیہ نارائنا کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ چیف سکریٹری نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ 31 جنوری سے قبل رپورٹ تیار کریں ۔ انہوں نے این جی ٹی احکامات کے موافق رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ حکومت کے اقدامات بالخصوص ہریتا ہرم ، مشین کاکتیہ ، مشن بھگیرتا ، زرعی پراجکٹوں کی تعمیر پارکوں کی تعمیر و ترقی ایس ٹی پی کی تعمیر جیسے اقدامات پر مشتمل خصوصی رپورٹ تیار کریں ۔ اس کے علاوہ صنعتی آلودگی سیوریج آلودگی آبادی اور زیر زمین پانی جیسے مسائل کو بھی جائزہ رپورٹ میں شامل کرنے کی ہدایت دی ۔