۔9 سالہ لڑکے کی دو ماہ بعد والدین سے ملاقات

   

٭ کوروناوائرس لاک ڈاؤن کی کے سبب ایک کمسن لڑکا اپنے والدین سے دو ماہ بچھڑا رہا۔ 25 مارچ کو حکومت نے ڈومیسٹک فلائیٹس پر بھی پابندی عائد کردی تھی اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ 9 سالہ شیون جو 15 مارچ کو اپنی نانی کے ساتھ ممبئی گیا تھا، وہیں پھنس گیا اور بنگلورو واپس نہیں ہوسکا۔ حال ہی میں ڈومیسٹک فلائیٹس دوبارہ کھولنے کے بعد 9 سالہ شیون ممبئی ۔ بنگلورو فلائیٹ کے ذریعہ تنہا کرناٹک میں اپنے آبائی شہر واپس ہوا جہاں والدین نے اس کا استقبال کیا۔ شیون اپنے امتحانات منسوخ ہوجانے پر چھٹی منانے ننھیال کے شہر ممبئی گیا تھا جہاں لاک ڈاؤن کے سبب اس کی چھٹی طویل تر ہوتی گئی۔