ڈاکٹرسید محمد حمید الدین شرفی کا لکچر
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ): اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل (انڈیا) آئی ہرک کے زیر اہتمام یکشنبہ 5؍ جنوری کو منعقد شدنی ’’ 1388 ‘‘ ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9بجے ’’ایوان تاج العرفاءؒ حمیدآباد‘‘ واقع شرفی چمن، سبزی منڈی قدیم اور دوسرا سیشن 11-30 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالاکنٹہ روڈ، روبرو معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا۔ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک ایک آیت جلیلہ کے تفسیری، ایک حدیث شریف کے تشریحی مواد کی پیشکشی کے بعد پہلے سیشن میں سیرت طیبہ کے تسلسل میں واقعات ما بعد صلح حدیبیہ اور دوسرے سیشن میں ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسولؐ اللہ حضرت عمرو بن عبسہ ؓ کے احوال شریفہ پر لکچر دیںگے۔مولانا مفتی سید محمد سیف الدین قادری حاکم حمیدی معاون ڈائریکٹر آئی ہرک ایک فقہی مسئلہ کا توضیحی مطالعاتی موادپیش کریں گے۔آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین قادری حمیدی جائنٹ ڈائریکٹر آئی ہرک بہ عنوان سیرت طیبہؐ 1114 واں سلسلہ وار لکچردیں گے۔الحاج محمد یوسف حمیدی صدر تاج العرفاء کمیٹی نے سامعین کرام سے بہ پابندی وقت شرکت کی درخواست کی ہے۔۔

عرس شریف حضرت سید احمد بادپا ؒ
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) عرس شریف حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز 11 تا 13 جمادی الاول کو بعد نماز تہجد غسل شریف سے آغاز ہوگا۔ 7 جنوری کو بعد نماز مغرب جلوس صندل مبارک مسجد حرمین مانصاحب ٹینک سے برآمد ہوکر فرسٹ لانسرز کے قلف محلہ جات سے گشت کرتا ہوا درگاہ سمدوح پہنچے گا۔ بعد نماز عشاء صندل مالی کی رسم متولی انجام دیں گے۔ 8 جنوری کو بعد نماز عشاء محفل چراغاں مقرر ہے۔ 9 جنوری کو صبح تا شام مینا بازار مقرر ہے۔
محبوبیہ اسلامی اسکول اورمدرسہ دینیہ رشیدیہ میں اردو امتحانات
حیدرآباد۔/4جنوری، ( پریس نوٹ ) : قاری محمد دستگیر خان ( ناظم مدرسہ ) کے بموجب محبوبیہ اسلامی اسکول نزد بنگلہ بینی اور مدرسہ دینیہ رشیدیہ شاہ حسین واقع الاوہ بی بی بیرون دیبر پورہ میں ناظرہ قرآن مجید باتجوید معہ دینیات اردو روزانہ 4:30بجے تا 6:30 بجے شام عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام ادارہ ادبیات اردو پنجہ گٹہ کے ابتدائی تین درجات اردو دانی، زبان دانی، انشاء کی مفت تعلیم کا آغاز 25 ڈسمبر سے ہوچکا ہے۔امتحان کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ جس کی تیاری کیلئے کتابیں اور تعلیم فری ہے، بغیر فیس کے امتحان لیا جائے گا۔ کامیابی پر سند دی جائے گی۔ اردو سیکھنے کے خواہشمند طلباء و طالبات، ناواقف خواتین داخلہ حاصل کرلیں۔ گھروں پر بھی کتابیں لیجاکر تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ عمر 6 سال سے کم نہ ہو، تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے اردو ماہر، اردو عالم، اردو فاضل و دوم کے بعد بی اے میں داخلہ مولانا آزاد اردو یونیورسٹی ، امبیڈکر یونیورسٹی ، کاکتیہ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جاسکتا ہے۔ دیگر تفصیلات کیلئے 9292506139 پر ربط کریں۔۔

بارگاہ یوسفین ؒ میں آج خطاب عام
حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : ( راست ) : مسجد بارگاہ یوسفینؒ نام پلی میں بروز یکشنبہ بعد نماز مغرب ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی ڈائریکٹر آئی ہرک و سجادہ نشین درگاہ حضرت تاج العرفاءؒ کا خطاب عام ہوگا۔۔

محفل نعت شہ کونینؐ
حیدرآباد ۔ 4 جنوری ۔( راست ) بزم میلادالنبیؐ کے زیراہتمام 5 جنوری بروز اتوار بعد نماز عشاء جامع مسجد پیارو میاں مصری گنج محفل نعت و منقبت منعقد ہوگی ۔ شعراء کرام و نعت خواں حضرات نعت شریف و منقبت سنائیں گے۔قاری اسداﷲ شریف کی قرأت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری سیفی قادری خطاب فرمائیں گے ۔ نظامت کے فرائض محمد شفیع قادری انجام دیں گے ۔

اعراس شریف
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) حضرت سید محمد بادشاہ بخاری نقشبندی قادری المعروف حضرت پیر بخاری شاہؒ، حضرت پیر سید شاہ غوث محی الدین بخاری نقشبندی مجددی قادریؒ کے اعراس شریف 5 جنوری اتوار کو بخاری گلشن سعیدآباد میں مقرر ہے۔ 4 بجے شام قرآن خوانی نماز عصر 4:45 بعد نماز عصر ختم شریف و برآمدگی صندل شریف و پیشکشی چادرگل برمزار حضرات ممدوحؒ بعد نماز مغرب جلسہ فیضان بخاری شاہؒ منعقد ہوگا جس میں حافظ محمد عبدالقادر محی الدین قرأت کلام پاک اور مشیر قادری نعت شریف سنائیں گے۔ مولانا مفتی سید ضیاء الدین نقشبندی مجددی قادری اور مولانا سید شاہ عزیزاللہ قادری کے خطابات ہوں گے۔ سید محمد قبول بادشاہ قادری شطاری کی خصوصی دعا ہوگی۔ تمام مراسم عرس سجادہ نشین انجام دیں گے۔

دربار حسینی ایرانیان میں مجلس عزاء
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) دربار حسینی ایرانیان (پرانی حویلی) میں امریکی دہشت گردانہ حملہ میں شہید ایرانی انقلابی گارڈس قدس فورس کے طاقتور کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی و دیگر شہداء کے ایصال ثواب میں مجلس عزاء 5 جنوری کو 4 بجے دن منعقد ہوگی۔ مولانا علی حیدر فرشتہ بیان کریں گے۔

جامع مسجد عالیہ میں شریعت
انفارمیشن سرویس کی نشست
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) کانفرنس ہال جامع مسجد عالیہ سانچہ توپ گن فاونڈری میں 6 جنوری پیر کو بعد نماز عصر 4:30 ساعت شریعت انفارمیشن سرویس کی نشست منعقد ہوگی۔ حالات حاضرہ اور اسلام کی رہنمائی پر حافظ محمد اسحق کمال قادری مخاطب کریں گے۔

محفل نعت پاک
حیدرآباد ۔ 4 جنوری (راست) ممتاز ایجوکیشنل سوسائٹی کی جانب سے ماہانہ محفل نعت پاک 5 جنوری اتوار کو بعد نماز ظہر متصل قبرستان مسجد حضرت بلالؓ فاروق نگر فلک نما میں مقرر ہے جس کی نگرانی سید ابوالحسن ہاشمی تمنا کریں گے۔ محمد عبدالباسط کی قرأت کلام پاک سے محفل کا آغاز ہوگا۔ جناب میر وقارالدین علی خاں مخاطب کریں گے۔ جناب محمد فیاض احمد خاں نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔