12 سالہ بچہ کی ہوشیاری ، چیتے کہ حملہ سے بچ گیا

   

ممبئی : تصور کریں کہ آپ اتفاقیہ طور پر اپنے فون پر سکرول کر رہے ہیں اور ایک چیتا کمرے میں داخل ہو رہا ہے۔اس ہفتہ ریاست مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ موہت آہیرے کے ساتھ ایسا ہی ہوا۔ وہ ایک شادی ہال میں ایک دفتر کے کمرے کے اندر موجود تھا جب ایک چیتا اس کے بالکل پاس سے گزرتے ہوئے کمرے میں داخل ہوا۔وہ فوراً چھلانگ لگا کر کمرے سے باہر نکلا، اپنے پیچھے دروازہ بند کر دیا (اور اسے اپنا فون لینا بھی یاد تھا)۔محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے بعد میں چیتے کو پرسکون کیا اور اسے جنگل میں منتقل کردیا۔ٹائمز آف انڈیا اخبار کے مطابق، آہیرے شادی ہال کے ایک سیکوریٹی گارڈ کا بیٹا ہے۔ جیسے ہی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہوئی، آہیرے کو اپنی ذہانت اور پھرتی کے لیے کافی تعریف ملی۔