12 تا 14 سال کے بچوں کی ٹیکہ اندازی کا آغاز

   

نئی دہلی : کوویڈ ویکسینیشن مہم برائے 12 تا 14 سال بچگان کا آج مدھیہ پردیش کے سوا ہندوستان بھر میں آغاز عمل میں لایا گیا۔ مدھیہ پردیش میں ٹیکہ اندازی 22 مارچ سے شروع ہوگی۔ اس مہم میں بچوں کو بائیولوجیکل ای کمپنی کی کوربے ویکس ویکسین دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملک اب کوویڈ وبا سے نمٹنے کیلئے بہتر صورتحال میں ہے لیکن لوگوں کو تمام تر احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے رہنا چاہئے۔ ایک ٹوئٹ میں مودی نے بتایا کہ ہندوستان میں ویکسین کے 180 کروڑ ڈوز دیئے جاچکے ہیں۔