2 ہندو عہدیدار پاکستان میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدہ پر فائز

   

اسلام آباد: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار فوج نے 2 ہندو عہدیداروں کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دی ہے ۔ میڈیا کے مطابق ترقی پانے والے دونوں افسران کا تعلق سندھ کے آرمی میڈیکل سے ہے ۔سال 1981 میں پیدا ہونے والے میجر ڈاکٹر کیلاش کمار کا تعلق سندھ کے ضلع تھارپارکر سے ہے ۔ وہ 2008 میں فوج میں شامل ہوئے تھے ۔ دوسری جانب میجر ڈاکٹر انیل کمار کا تعلق سندھ کے ضلع بدین سے ہے اور وہ 2007 میں فوج میں شامل ہوئے تھے ۔