2019 کی تبدیلیاں نہ ہوتیں تو مقبوضہ کشمیر لوگ ہمارے ساتھ ہوتے : عمر عبداللہ

,

   

سری نگر، 15 اگست (یو این آئی) چیف منسٹر جموں و کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ اگر 2019 کی آئینی تبدیلیاں نہ ہوئی ہوتیں تو مقبوضہ کشمیر کے لوگ جموں و کشمیر کے ساتھ دوبارہ الحاق کا مطالبہ کر رہے ہوتے ۔ یومِ آزادی خطاب میں عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کے آئینی حقوق اور ریاستی درجہ کی بحالی کا مطالبہ دہرایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز کے چھینے گئے اختیارات واپس کرکے بھارت کے وفاقی ڈھانچے کو مضبوط کیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں وفاقیت کو مضبوط بنانے کا آغاز جموں و کشمیر سے ہونا چاہیے اور خطے سے جو کچھ بھی چھینا گیا ہے ، اسے واپس کیا جانا چاہیے ۔