21 کیلوگرام منشیات ضبط چار افراد گرفتار

   

حیدرآباد۔ محکمہ آبکاری کی انفورسمنٹ ٹیم نے 21 کیلو منشیات ضبط کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 42 سالہ منوج سنگھ، 24 سالہ کے مہیش ڈانیل ریڈی، 23 سالہ کے سرجن کمار اور 22 سالہ وینکٹ سائی ششانک غیر قانونی طور پر آندھرا پردیش سے گانجہ حاصل کرتے ہوئے اسے شہر میں فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر شہر کے علاقہ تلک نگر میں انفورسمنٹ حکام نے دھاوا کرتے ہوئے مذکورہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے منشیات برآمد کرلی۔