28 شخصیات کو صدر کووند نے ناری شکتی ایوارڈ سے نوازا

,

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی 28 خواتین کو 2020 اور 2021 کے ناری شکتی انعامات سے نوازا۔راشٹرپتی بھون میں منگل کے روز منعقدہ تقریب میں صدر جمہوریہ کی طرف سے ان شخصیات کو یہ اعزازات پیش کیے گئے ۔2020 کیلئے ناری شکتی کے اعزازات حاصل کرنے والوں میں ایک این جی او چلانے والی بہار کے بھوجپور کی انیتا گپتا، اترپردیش کے کھیری سے ہینڈ لوم بنکر اور ٹیچر آرتی رانا، تمل ناڈو سے کشیدہ کار جیا متھو اور تیجما، مدھیہ پردیش کے قبائلی فنکارجے بھائی بیگا، جموں و کشمیر سے زمینی سطح پر اختراعی کام کرنے والی ناصرہ اختر، کرناٹک سے نیورتی رائے ، لداخ، جموں و کشمیر کی ایک معذور سماجی کارکن سندھیا دھر، مہاراشٹر کی کتھک رقاصہ ایس نند کشور اگوانے ، گجرات سے تعلق رکھنے والی نامیاتی کسان اوشابین دنیش بھائی وساوا اور جنگلی حیات کے تحفظ کے شعبے میں کام کرنے والی مہاراشٹرا کی ونیتا جگدیو بوراڈے شامل ہیں۔سال 2021کیلئے ناری شکتی انعامات حاصل کرنے والوں میںہماچل پردیش سے ہینڈ لوم کی ماہر انشول ملہوترا، راجستھان سے لوک گلوکار بھٹول بیگم، مہاراشٹر سے مویشی پالنے والی کاروباری کمل کمبھار، چھتیس گڑھ سے سماجی کارکن مدھولیکا رام ٹیک، مغربی بنگال سے پروفیسر نینا گپتا، اتر پردیش سے ہندی مصنفہ نیرجا مادھو، گجرات سے مصنفہ نرنجنا بین مکل بھائی و دیگر شامل ہیں۔