296 کروڑ روپے والے 12 لاکھ چھوڑ دیں تو کوئی بات نہیں: اوما بھارتی

   

بھوپال : مدھیہ پردیش کی رتلام سیٹ سے بی جے پی رکن اسمبلی اور چیف منسٹر ڈاکٹر موہن یادو کی کابینہ میں وزیر چیتنیا کشیپ ان دنوں خبروں میں ہیں۔ چیتنیا ریاست میں واحد ایم ایل اے اور وزیر ہیں جنہوں نے تنخواہ اور پینشن نہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اس پر سابق چیف منسٹر اوما بھارتی نے کہاکہ حال ہی میں وزیر بنے اور رتلام کے ایک خوشحال جین تاجر چیتنیا کشیپ نے اپنے اثاثوں کی مالیت 296 کروڑ روپے بتائی ہے۔ اگر 296 کروڑ روپے والا شخص 12 لاکھ روپے حکومت کو چھوڑ دیتا ہے تو اس میں بڑی بات کیا ہے؟سابق وزیر اعلیٰ نے مزید لکھا کہ تنخواہ واپس کرنے کے بجائے چیتنیا کشیپ حکومت کو اس رقم کو پسماندہ لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کرنا چاہیے۔