’370 اگر اچھا تھا توکانگریس نے مستقل کیوں نہیں بنایا‘: نڈا

   

پاکستان سے حیدرآباد آنے والے، لیڈر بن گئے، کشمیر بنانے والے کونسلر بھی نہ بنے
حیدرآباد۔/18 اگسٹ، ( پی ٹی آئی) بی جے پی کے کارگذار صدر جے پی نڈا نے دفعہ 370 کی منسوخی کی تائید نہ کرنے پرکانگریس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر ووٹ بینک سیاست میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا۔ نڈا نے اتوار کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’’ مودی جی نے ایک قوم ، ایک قانون سازی اور ایک نشان کے وعدے کو حقیقت میں تبدیل کردیا لیکن کانگریس نے اس کی مخالفت کیوں کی۔ وہ پارٹی کہہ رہی تھی کہ دفعہ 370 عارضی ہے ۔ اگر دفعہ 370 واقعی اچھی تھی تو پھر کانگریس نے اس کو مستقل کیوں نہیں بنایا جبکہ ایک وقت اس کے پاس 400 ارکان پارلیمنٹ بھی تھے۔ نڈا نے کہا کہ تقسیم کے بعد پاکستان سے یہاں حیدرآباد جیسے شہروں کو پہنچنے والے لیڈر بن گئے ہیں لیکن وہ لوگ جنہوں نے جموں و کشمیر کو اپناگھر بنایا تھا حتیٰ کہ ایک کونسلر بھی نہیں بن سکے۔