76 فلائیٹس سے 15,920 طلبہ کی وطن واپسی : سندھیا

   

نئی دہلی : مرکزی وزیر شہری ہوا بازی جیوترادتیہ سندھیا نے اتوار کو بتایا کہ 76 فلائیٹس کے ذریعہ 15,920 ہندوستانی طلبہ کا جنگ سے متاثرہ یوکرین سے انخلا کیا گیا ہے اور کامیابی کے ساتھ انہیں وطن واپس لایا گیا ہے۔ سندھیا نے ہندوستانی طلبہ کی وطن واپسی میں رومانیہ کے علاوہ یوکرین کے دیگر پڑوسی ممالک سے اظہارتشکر کیا جنہوں نے طلبہ کے انخلا میں تعاون کیا ہے۔