Brown Bear Bakers کے شہر میں 25 آؤٹ لیٹس کے سنگ میل کی تکمیل پر لکی ڈرا مقابلہ

   

حیدرآباد 11 جون (پریس نوٹ) تلنگانہ کے پسندیدہ بیکر، براؤن بیئر بیکرس کی جانب سے حیدرآباد میں ان کے 25 آؤٹ لیٹس کی تکمیل پر تقاریب منائی جارہی ہیں۔ اس سلسلہ میں براؤن بیکرس نے لکی ڈرا مقابلہ کا اعلان کیا ہے جس میں ایک لکی ونر کو ایک نئی الیکٹرک بائیک اور 24 ونرس کو براؤن بیئر بیکرس کے ہیمپرس (گٹفس) حاصل ہوں گے۔ اس مقابلہ میں حصہ لینے کے لئے کسٹمرس براؤن بیئر کے کسی بھی آؤٹ لیٹ پر 199 روپئے اور اس سے زائد کی خریداری کرکے لکی ڈرا کوپن کو پُر کرتے ہوئے اسے لکی ڈرا باکس میں ڈال سکتے ہیں۔ لکی ڈرا مقابلہ کا بمپر ڈرا یکم جولائی 2023 ء کو ہوگا جہاں نامور شخصیت کی جانب سے ڈرا نکالا جائے گا اور ونرس کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ براؤن بیکرس کے ڈائرکٹرس سہیل لکھانی، رحیم کوٹاڈیہ، سلیمان لکھانی، روہیل ریمانی نے کہاکہ ہمیں دونوں شہروں میں ہمارے 25 آؤٹ لیٹس ہونے پر خوشی ہے اور ہم نے اس سلسلہ میں ایک لکی ڈرا مقابلہ کو شروع کیا ہے۔