CREDAI کے زیر اہتمام 5 اور 6 نومبر کو کوم پلی میں پراپرٹی شو

   


حیدرآباد ۔ 24 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : کانفیڈریشن آف رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن آف انڈیا ( CREDAI ) کی جانب سے شمالی حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کے فروغ کے لیے پراپرٹی شو 5 اور 6 نومبر کو کوم پلی میں اسپیشیس کنونشن سنٹر پر منعقد کیا جائے گا ۔ کانفیڈریشن کے صدر راما کرشنا راؤ ، جنرل سکریٹری راج شیکھر ریڈی نے بتایا کہ حیدرآباد کے شمال میں بہترین انفراسٹرکچر ہے ۔ یہ علاقہ لاجسٹکس ہب کے طور پر فروغ پارہا ہے اور وہاں مکانات کی بڑی مانگ ہوگی اس لیے کانفیڈریشن اس کے پراپرٹی شو میں حیدرآباد کے شمالی حصہ پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دو روزہ شو میں بالا نگر ، میڑچل ، الوال ، شاہ میر پیٹ ، کوم پلی ، پٹن چیرو وغیرہ علاقوں میں مکانات ، ولاس پلاٹس ، اپارٹمنٹس کامپلیکسیس اور کمرشیل جگہ پیش کی جائے گی ۔ زمین کی قیمت پانچ تا چھ ہزار روپئے فی مربع گز ہوگی ۔ جس کا انحصار سہولتوں پر ہوگا ۔ کانفیڈریشن کے نمائندوں نے کہا کہ حیدرآباد قابل گنجائش قیمت پر رئیل اسٹیٹ کے لیے نہایت موزوں مقام ہے ۔۔