G-7 ممالک کا یوکرین کو امداد جاری رکھنے کا اشارہ

   

برلن : G7 ممالک نے اطلاع دی کہ یوکرین کی مرمت، بحالی اور اہم توانائی اور پانی کے بنیادی ڈھانچے کے دفاع میں مدد کیلئے ایک کوآرڈینیشن میکانزم قائم کیا جائے گا۔جرمنی، امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، فرانس، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے نے جرمنی کے شہر مونسٹر میں 2 روزہ اجلاس کے بعد ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ یوکرین کے کلیدی اہمیت کے حامل انفراسٹرکچر کا تحفظ کیا جائے گا۔