IIFL فینانس کے بانڈ 10.5 فیصد شرح سود پر جاری

   

حیدرآباد ۔ 7 اگست (پریس نوٹ) آئی آئی ایف ایل ہندوستان کی سب سے بڑی نان بینکنگ فینانشیل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کمپنی نے 6 اگست 2019ء کی بانڈس کے پبلک ایشو کا آغاز کیا ہے۔ عوام الناس کیلئے 10.5 فیصد شرح سود پر 1000 کروڑ بانڈس ایشو کی پیشکش اس کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے۔ بینک فکسڈ ڈپازٹ کے مقابلہ 6 فیصد سالانہ سے بھی کم شرح مقرر کی گئی ہے۔ آئی آئی ایف ایل بانڈس ریٹیل سرمایہ کاروں کو کم سے کم 4 فیصد پوائنٹس اونچی شرح کی پیشکش کے طور پر جاری کئے گئے ہیں۔ IIFL بانڈس میں 1000 روپئے کی فیس ویلیو جاری کرے گی اور تمام زمرہ جات میں کم سے کم اپلیکیشن سائز 10,000 روپئے ہوگا۔ مسٹر سری کانت رمیلا، وائس پریسیڈنٹ کمپنی ہذا نے بتایا کہ ہندوستان میں 1,947 شاخوں کی ہماری مضبوط طبعی موجودگی اور متبدل پورٹ فولیو کے ذریعہ ہم آبادیات کے مختلف گوشوں کی مطلوب طلب (کریڈٹ) کو پورا کرنے کے قابل ہیں۔ IIFL فینانس IIFL گروپ کا حصہ ہے جو 35,000 کروڑ روپئے کا مینجمنٹ کے تحت قرض اثاثہ جات رکھتی ہے۔