NET کے نشانات کا پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے استعمال نشانات ایک سال تک کارآمد ہوں گے : یو جی سی

   

حیدرآباد ۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) نیشنل یلیجبلیٹی ٹسٹ (NET) کے نشانات کو 2024-25ء سے پی ایچ ڈی داخلوں کیلئے استعمال کیا جائے گا اور یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیم کے اداروں کی جانب سے منعقد کئے جانے والے علحدہ انٹرنس ٹسٹس کی ضرورت نہیں رہے گی۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے یہ بات کہی ہے۔ NET سال میں دو مرتبہ جون اور ڈسمبر میں منعقد کیا جاتا ہے اور اس میں حاصل کردہ نشانات کو فی الوقت جونیر ریسرچ فیلو شپ (JRF) دینے اور ماسٹرس ڈگری رکھنے والوں کو اسسٹنٹ پروفیسر مقرر کرنے اہلیت کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) کے عہدیداروں کے مطابق کمیشن نے اس امتحان کے پرویویژنس کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی اور اس کمیٹی کی سفارشات پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سیشن 2024-25ء سے پی ایچ ڈی پروگرامس میں داخلوں کیلئے NET کے نشانات کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔