درست فارم جمع کریں، دیر نہ کریں، ریشماں اعجاز وائس چیئرمین میونسپل بانسواڑہ کی عوام سے اپیل
بانسواڑہ 16 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)بانسواڈہ مونسپل کے وائس چیئرمین ریشماں اعجاز نے شہر اور مضافاتی علاقوں کے عوام سے ایک اہم اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے SIR یعنی Special Intensive Revisionکی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ تمام شہری جو ابھی تک اپنا فارم جمع نہیں کرا سکے، وہ فوراً اپنی ذمہ داری پوری کریں ریشماں اعجاز نے کہایہ صرف ایک فارم نہیں ہے۔ یہ آپ کی شہریت، آپ کا ووٹ اور آپ کے مستقبل کا سوال ہے۔ تھوڑی سی غفلت آنے والے وقت میں آپ کے لیے بڑی پریشانی کا سبب بن سکتی ہے۔ لہذا ابھی جاگیں اور اپنا SIR فارم مکمل کر کے BLO کے پاس جمع کرائیں۔الیکشن کمیشن ہر چند سال بعد ووٹر لسٹ کی خصوصی جانچ کرتا ہے ،جسے SIR کہا جاتا ہے۔ اس عمل میں نئے نام شامل کیے جاتے ہیں، غلط اندراجات حذف ہوتے ہیں ،اور شہریوں کے پتے و دیگر تفصیلات اپڈیٹ کی جاتی ہیں۔ جن لوگوں کے فارم وقت پر جمع نہیں ہوں گے ،انکا نام ووٹر لسٹ سے خارج بھی ہو سکتا ہے، جس سے نہ صرف ووٹ کا حق متاثر ہوگا بلکہ شہریت سے متعلق دستاویزات میں بھی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔وائس چیئرمین ریشماں اعجاز نے بانسواڑہ مونسپل کے تمام شہریوں سے کہا کہ ہر وارڈ میں BLO مقرر کئے جا چکے ہیں۔ انکی مدد کے لئے BAL حکومت کے زرعی مشیر پوچارم سرینواس ریڈی،اگرو چیرمین کاسولہ، بالراج ،سابقہ DCC چیرمین پوچارم بھاسکر ریڈی ،کی ہدایات پر19 وارڈوں میں کام کر رہے ہیں۔”اپنے وارڈ کے BLO سے ملیں۔ فارم بھریں۔ دستاویزات دیں۔ اور اپنے ووٹ کی حفاظت یقینی بنائیں۔ خاص طور پر وارڈ نمبر تین، چار، اٹھارہ کے رہائشوں کو ہدایت دی گئی، ان کے لیے ویکلی مارکیٹ کی نئی بلڈنگ میں خصوصی کاؤنٹرزقائم کئے گئے ہیں، وہاں ہمارے کارکنان اور BLOموجود ہیں جوآپ کی رہنمائی کریں گے ، فارم جمع کروانے میں مدد فراہم کریں گے۔جن شہریوں کو SIR فارم بھرنے کے عمل میں کوئی دشواری پیش آ رہی ہے تو انکی مدد کریں گے۔ ریشماں اعجاز نے آخر میں کہاکہ جمہوریت کی طاقت آپ کے ووٹ میں ہے۔ اور ووٹ تب ہی محفوظ رہے گا جب آپ کا نام لسٹ میں ہوگا۔ آج آپکا ایک قدم کل کی نمائندگی طے کرے گا۔ اس لیے دیر مت کیجیے، آج ہی اپنا فارم مکمل کرائیں، تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ اصل دستاویزات کے ساتھ اپنے قریبی BLO یا ویکلی مارکیٹ نئی بلڈنگ میں قائم ہیلپ ڈیسک سے رابطہ کریں۔اس موقع پر علیم الدین بابا،معین،فعال کارکن محمد اقبال،عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔