SIRمہم کے خلاف بائیں بازو اور کانگریس کی آج احتجاجی ریالی

   

حیدرآباد ۔22 ۔ جون (سیاست نیوز) فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی سے متعلق ایس آئی آر مہم کے خلاف کانگریس اور بائیں بازو کی جماعتوں نے کل 23 جون کو حیدرآباد میں احتجاجی ریالی منظم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بائیں بازو جماعتوں کی جانب سے منعقدہ راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں احتجاجی ریالی کا فیصلہ کیا گیا۔ کانگریس اور تلنگانہ جنا سمیتی کے قائدین احتجاج میں حصہ لیں گے ۔ ریالی صبح 11 بجے امبیڈکر مجسمہ ٹینک بنڈ سے بی آر کے بھون ٹینک بنڈ تک منظم کی جائے گی اور چیف الیکٹورل آفیسر سدرشن ریڈی کو یادداشت پیش کی جائے گی۔ ریالی میں صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ ، سی پی آئی کے ریاستی سکریٹری کے سامبا سیوا راؤ رکن اسمبلی ، تلنگانہ جنا سمیتی کے صدر و رکن کونسل پروفیسر ایم کودنڈا رام ، سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری جان ویسلی ، کے علاوہ بائیں بازو کی دیگر پارٹیوں کے قائدین اور کارکن ریالی میں حصہ لیں گے۔ سی پی آئی کے ریاستی اسسٹنٹ سکریٹری ای ٹی نرسمہا نے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں ایس آئی آر مہم کے ذریعہ مخالف بی جے پی ووٹ فہرست رائے دہندگان سے حذف کرنے کی سازش ہے۔1/k