WTSA2024 آوٹ ریچ سیشنس کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 28 ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان میں ورلڈ ٹیلی کام اسٹینڈرڈ ڈائزیشن اسمبلی (WTSA2024) کے انعقاد کی تیاری کی جارہی ہے۔ ایسے میں ڈپارٹمنٹ آف ٹیلی کمیونکیشنس نے WTSA2024 آوٹ ریچ سیشنس کا آغاز کیا ہے جو دہلی، حیدرآباد اور بنگلورو میں منعقد ہوئے جس میں آئی ٹی یو، نیشنل کمیونکیشن اکیڈیمی، ٹیلی کام انجینئرنگ سنٹر کے ماہرین، پروفیسرس ٹیلی کام انڈسٹری کے ماہرین نے طلبہ کو گلوبل کنکٹیویٹی اور اختراع کو بڑھاوا دینے میں ٹیلیکام اسٹنڈرس کے رول، ڈبلیو ٹی ایس اے اور آئی ٹی یو کے بارے میں بتایا۔ دہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی، دہلی، انڈین انسٹیٹیوٹ آف سائنس، بنگلورو اور انڈین انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، حیدرآباد میں منعقدہ ان سیشنس میں 500 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ WTSA2024 ہندوستان میں پہلی مرتبہ منعقد کی جارہی ہے جس کا 14 تا 24 اکٹوبر انعقاد ہوگا جس میں 190 ممالک سے ٹیلیکام فیلڈ کے ماہرین شرکت کریں گے۔