Yashoda ہاسپٹل ، سوماجی گوڑہ کے زیر اہتمام آرتھرائیٹیز پر شعور بیداری واک کا انعقاد

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : عالمی یوم آرتھرائیٹیز کے موقع پر 12 اکٹوبر کو ہر سال کی طرح یشودھا ہاسپٹل کے زیر اہتمام ’ ارتھرائیٹیز ‘ واک کا 12 اکٹوبر کو اہتمام کیا گیا ۔ عالمی صحت شعور بیداری کے اس موقع پر گٹھیا ، نقرس ، جوڑوں کے درد سے متعلق شعور بیداری عمل میں لاتے ہوئے پیوپلز پلازا اسکوائر پر ایک میگا ایونٹ اور واکاتھن کا انعقاد یشودھا ہاسپٹل ، سوماجی گوڑہ ، حیدرآباد کے زیر اہتمام عمل میں لایا گیا ۔ ڈاکٹر پون ، ڈائرکٹر یشودھا ہاسپٹل نے مجمع سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ شعور بیداری پروگرام اور واک عوام میں شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لیے ایک موقع ہے ۔ ڈاکٹر سنیل ڈچاپلی ، آرتھوپیڈک سرجن نے اس موقع پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ گٹھیا اور نقرس سے متعلق شعور بیداری نہایت اہمیت کی حامل ہے ۔ ڈاکٹر ششی کانت اور ڈاکٹر ٹی ڈی آر نے بھی اس موقع کے فائدوں پر روشنی ڈالی ۔ زائد از ایک ہزار لوگ اس واک میں شریک تھے ۔۔