حیدرآباد20فروری(یو این آئی) چونکا دینے والے واقعہ میں آندھراپردیش کاکناڈا میں ریلوے پروٹکشن فورس کے سب انسپکٹر نے چلتی ٹرین سے گرے ایک شخص کو بچالیا۔یہ مسافر ٹرین سے گرکر پلیٹ فارم اور پٹریوں کے درمیان پھنس گیا تھا اور ٹرین اس کو گھسیٹ رہی تھی۔یہ شخص ٹرین میں سوار ہونے کی کوشش میں پھسل کر پلیٹ فارم اور پٹریوں کے درمیان لٹک گیا۔ٹرین کچھ دور تک اس کو گھسیٹ کر لے گئی تاہم آرپی ایف سب انسپکٹر اور ٹیم اس طرف دوڑی ۔اسی دوران مسافرین نے زنجیر کھنچی اور ٹرین روکی جس سے یہ شخص بچ گیا ۔