آسکر ایوارڈ یافتہ فلسطینی ہدایت کار کا اقوامِ متحدہ میں بے باک اظہارِ خیال

   

نیویارک: اس سال مغربی کنارے میں اسرائیلی تشدد پر ایک دستاویزی فلم کی مشترکہ ہدایت کاری کیلئے آسکر ایوارڈ کے فاتح فلسطینی ہدایت کار باسل العدرا نے جمعرات کو اقوامِ متحدہ میں خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی فلم کی کامیابی کے باوجود صورتِ حال مزید خراب ہو رہی ہے۔ العدرا کو ان کی فلم نو ادر لینڈ کی ایک نمائش میں اقوامِ متحدہ کی کمیٹی نے فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق سے متعلقتقریر کرنے کیلئے مدعو کیا تھا۔دستاویزی فلم مسافر یطہ میں اسرائیلی فوجیوں اور آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینیوں کی جبری نقلِ مکانی کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اسے اسرائیل نے 1980 کے عشرے میں ایک محدود فوجی علاقہ قرار دے دیا تھا۔