کولکاتا، 11 اگست(پی ٹی آئی) بنگال کے کرکٹر ابھیشیک پورل، جو آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کرچکے ہیں، کو مغربی بنگال کے ہگلی ضلع میں پولیس نے ایک خاتون کے ساتھ شادی کا وعدہ کرکے جنسی تعلق قائم کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا ہے۔ ہگلی رورل کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کنور بھوشن سنگھ نے منگل کو گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پورل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور عدالت نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ انہوں نے کہا ان کے خلاف ایک مقدمہ درج تھا اور عدالت کی جانب سے گرفتاری کا حکم دیاگیا تھا۔ انہیں گزشتہ رات دیرگئے گرفتار کیا گیا ہے۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابھیشیک پورل کو پیرکی دیر رات موگرا پولیس نے گرفتارکیا۔ انہیں منگل کو ہگلی ضلع کے چنسورہ کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پورل کے خلاف کارروائی ایک خاتون کی شکایت کے بعد کی گئی ہے۔ خاتون نے الزام عائدکیا ہے کہ کرکٹر نے شادی کا وعدہ کرکے اس کے ساتھ جسمانی تعلق قائم کیا۔ معاملے میں مزید الزامات اور شواہد کی جانچ پولیس کی جانب سے کی جارہی ہے۔ ابھیشیک پورل کی گرفتاری اس لیے بھی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کہ وہ بنگال کے ابھرتے ہوئے کرکٹر ہیں اور آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلز کے لیے کھیل چکے ہیں۔ تاہم ان کے خلاف عائد الزامات ابھی عدالتی کارروائی کے مرحلے میں ہیں اور ان کی قانونی حیثیت عدالت میں ہونے والی کارروائی اور تفتیش کے نتائج سے طے ہوگی۔