اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا

   

سان فرانسسکو: ایلون مسک کے ٹوئٹر خریدتے ہی ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ نے اپنا ٹوئٹر اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا کنٹرول جیسے ہی ایلون مسک کے پاس گیا ہے تب سے کئی شوبز شخصیات نے اپنے اکاؤنٹس بند کرنا شروع کر دیئے ہیں۔ امبر ہرڈ کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہونے کی خبر سب سے پہلے یوٹیوبر میتھیو لیوس نے دی جو ’امبریلا گائے‘ کے نام سے ٹوئٹر پر موجود ہیں۔ یہ واضح نہیں کہ ایمبر نے اپنا اکاؤنٹ کب ڈیلیٹ کیا اور اس کی کیا وجوہات تھیں لیکن ممکنہ طور پر ایلون مسک ہی اس کی وجہ ہوں گے۔