اسرائیلی فوج کا حزب اللہ قائد سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج نے لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے اہم رہنما سلمان جمعہ کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق میں حزب اللہ کیاہم رہنما سلمان جمعہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے، سلمان جمعہ شامی فوج میں حزب اللہ کے نمائندہ خصوصی تھے۔عرب میڈیا پر اسرائیلی حملے میں سلمان جمعہ کی شہادت کے بعد ایک تباہ شدہ کار کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع نے لبنانی حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر جنگ بندی ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل حزب اللہ اور لبنانی ریاست میں فرق نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ جنگ بندی معاہدہ کے مکمل نفاذ کے لیے پوری قوت بروئے کار لائیں گے اور اس حوالے سے کوئی نرمی نہیں دکھائی جائے گی۔دوسری جانب شامی فوج نے شورش زدہ علاقوں میں 200 جنگجوؤں کومارنیکا دعویٰ کیا ہے اور ادھرامریکہ نے بھی شامی فوجی اہداف پر حملے کیے ہیں۔