حیدرآباد۔/19 جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے ہائیر ایجوکیشن کونسل نے تعلیم کے معیار میں بہتری اور تعلیمی اداروں میں بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے باہمی اشتراک کا فیصلہ کیا ہے۔ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے کونسل آف ہائیر ایجوکیشن کے صدور نشین پروفیسر وی بالا کشٹا ریڈی اور پروفیسر کے مدھو مورتی نے عہدیداروں کے ساتھ ملاقات کی اور تعلیمی اداروں میں بہتر سہولتیں اور انصاف کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں صدورنشین نے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں باہمی تعاون کے ذریعہ طلبہ کے معیار میں اضافہ کا جائزہ لیا۔ صدورنشین نے کہا کہ طلبہ اور فیکلٹی دونوں کیلئے باہمی اشتراک فائدہ مند ثابت ہوگا۔ 1