حیدرآباد۔/13 اپریل، ( پریس نوٹ ) ضلع اقلیتی بہبود آفیسر آر رتنا کلاینی کے بموجب طلباء و طالبات کیلئے گروپ 1، II ، III کیلئے مشترکہ تربیت اور گروپ IV کیلئے علحدہ طور پر مفت تربیت دی جارہی ہے 90 روزہ تربیتی پروگرام صبح 10 بجے تا شام 5 بجے تک دی جائے گی۔ خواہشمند طلباء و طالبات اپنی درخواستیں ضلع اقلیتی بہبود رنگاریڈی کے دفتر چوتھی منزل سنیہا سلور جوبلی بھون لکڑی کا پل پر 23-04-2022 تک داخل کرسکتے ہیں۔
اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج بہادرپورہ گرلز 1 میں داخلے
حیدرآباد۔/13 اپریل، ( راست ) تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج بہادر پورہ گرلز 1 کے پرنسپل ڈاکٹر منہاج فاطمہ کے بموجب جماعت انٹر سال اول کے BiPC/MPC گروپ اور جماعت پنجم میں داخلے جاری ہیں۔ لڑکیوں کیلئے مفت اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی ماحول پر توجہ دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے پرنسپل سے فون نمبر 7331170794 پر ربط کریں۔
ٹیٹ ٹیچرس اہلیتی امتحان
حیدرآباد۔/13اپریل، ( راست ) ٹیٹ ٹیچرس کا اہلیتی امتحان تلنگانہ اسٹیٹ کا 12 جون کو رکھا گیا ہے ۔ٹیٹ کی تیاری اور رہنمائی کیلئے گائیڈنس لکچر اتوار 19 اپریل کو رکھا گیا ہے۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر شرکت کریں۔