امتحانی مرکز کے راستہ میں طالبہ حادثہ میں زخمی

   

ٹریفک انسپکٹر کی چوکسی سے طبی امداد اور امتحان میں شرکت
حیدرآباد ۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ امتحانات میں حصہ لینے وقت پر پہنچنے کی جدوجہد میں طلبہ ٹریفک حادثات میں زخمی ہورہے ہیں۔ سکندرآباد میں آج ایک طالبہ سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی۔ تاہم ابتدائی طبی امداد کے بعد اس نے امتحان میں حصہ لیا۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کا دو دن قبل آغاز ہوا ۔ امتحانی مرکز پہنچنے ایک منٹ تاخیر بھی امتحان سے محرومی کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک طالبہ سکندرآباد ایم جی روڈ پر امتحانی سنٹر کے راستہ میں والد کے ساتھ بائیک پر جاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہوگئی۔ وہاں متعین مہاکالی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر اوما شنکر نے فوری طالبہ کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا اور ابتدائی طبی امداد پہنچائی ۔ ہاسپٹل منتقلی سے قبل امتحانی مرکز پرنسپل کو اطلاع دی گئی اور تاخیر سے پہنچنے پر امتحان لکھنے کی اجازت حاصل کی گئی ۔ ٹریفک عہدیدار نے ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکی کی خواہش پر انہیں دوبارہ امتحانی مرکز پہنچایا۔ کالج نے طالبہ کو امتحان لکھنے کی اجازت دی اور ٹریفک عہدیدار کی ہمدردی کو سراہا۔ زخمی ہونے کے باوجود طالبہ نے امتحان میں حصہ لے کر دوسروں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ 1