امداد کی آڑ میں شام اور لبنان کو ایران کی طرف سے ہتھیاروں کی منتقلی

   

تہران : ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل شام کے اندر اپنے حملوں کو بڑھانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ باخبر ذرائع نے اس کی تصدیق کی ہے۔ اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ایران انسانی امداد کی نقل و حمل کی آڑ میں کئی محوروں کے ذریعے شام کو ہتھیار منتقل کر رہا ہے۔ ذرائع نے میڈیا کو جمعرات کو بتایا کہ اسرائیل نے شامی مقامات کو نشانہ بنایا جنہوں نے حزب اللہ ملیشیا کو ایرانی ہتھیاروں کی منتقلی میں تعاون کیا۔ ذرائع نے ایرانی اور شامی تنصیبات کے خلاف حملوں میں اضافے کی تصدیق کی ہے۔اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جمعرات کی رات دمشق کے ہوائی اڈے کے آس پاس میں اسرائیلی بمباری میں ایرانی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، ان ٹھکانوں میں سپاہ پاسداران انقلاب میں لبنانی لشکر کے سپورٹ آفس کے ہیڈ کوارٹر کے علاوہ، ماہر الاسد کی قیادت میں شامی فورتھ ڈویژن سے وابستہ مقامات کے علاوہ ایران کو اسٹریٹجک ہتھیاروں اور خطرناک مواد کی منتقلی میں معاونت کرنے والے مراکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔