امروہہ: اترپردیش کے ضلع امروہہ میں حسن پور سیٹ سے بی جے پی کے ایم ایل اے کے ماما کا نامعلوم افراد نے سوتے وقت گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کہ علاقے کے گاؤں گھنسور پور میں حسن پور سیٹ سے بی جے پی کے دو بار کے ایم ایل اے مہیندر سنگھ کھڑگونشی کے ماما ستیہ پرکاش کھڑگونشی(70) کا خاندان رہتا ہے ۔ کل وہ مویشیوں کے ٹین شیڈ میں معمول کے مطابق چار پائی پر سورہے تھے ۔
نصف رت کسی وقت بدمعاشوں نے مویشی باڑے میں گھس کر ستیہ پرکاش کے کو گولی مار دی۔ گولی کی آواز سن کر دیہی باشندے موقع پر پہنچے تب تک بدمعاش فرار ہوچکے تھے ۔گولی لگنے سے زخمی ستیہ پرکاش کو مقامی کمیونٹی ہیلتھ سنٹرمیں داخل کرایا گیا۔ نازک حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے انہیں ہائر سنٹر ریفر کردیا۔ ستیہ پرکاش کی اسپتال لے جاتے وقت راستے میں موت ہوگئی۔ اس کے بعد لاش کو گاؤں لے جایا گیا۔