امریکہ اور جاپان کی مشترکہ ایمریم میزائل سازی

   

ٹوکیو : امریکہ اور جاپان نے کہا ہے کہ درمیانی مسافت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایمریم میزائل کی مشترکہ پیداوار کی کوششیں تیز کر دی جائیں گی۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپان کی وزارت دفاع نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہوائی میں منعقدہ اجلاس میں فریقین نے مشترکہ پیداوار کیلئے کارروائیاں شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بیان کے مطابق120ایم درمیانی مسافت کے ایمریم میزائل کی مشترکہ پیداوار شروع کردی جائے گی اور اس کام کیلئے منصوبہ کے مسائل، فراہمی کے مراحل اور جاپان میں پیداواری حصہ پر بات چیت کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکہ اسرائیل اور یوکرین کو درمیانی مسافت کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے ایمریم میزائل فراہم کر چکا ہے۔