امریکی صدر پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون روس پہنچ گئیں، شہریت کی خواہاں

   

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی خاتون روس منتقل ہو گئی اور وہاں شہریت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔روسی سرکاری میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے 59 سالہ تارا ریڈ کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی نسبت روس میں خود کو زیادہ محفوظ تصور کر رہی ہیں اور وہ یہیں رہنے کا سوچ رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب انہیں ایک ریپبلکن سیاستدان نے بتایا کہ میری جان کو خطرہ ہے اس کے بعد طویل عرصے بعدپہلی مرتبہ ماسکو پہنچنے پر جہاز سے اترتے وقت مجھے بہت زیادہ محفوظ محسوس ہوا اور میں نے یہاں بہت عزت محسوس کی۔