ممبئی: امسال انجمن اسلام کے جنرل کونسل کیلئے سہ سالہ انتخابات میں ادارہ کے تمام 10-10 ممبران نے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔واضح رہے کہ انجمن اسلام جنرل کونسل کے تقریباً پانچ سوممبران ہیں اور ہر تین سال میں مدت ختم ہونے دس ممبران کا انتخاب عمل میں آتا ہے یا سابق ممبران بھی دوبارہ الیکشن میں حصہ لیتے ہیں ،فی الحال ڈاکٹر ظہیر قاضی کینیڈا اور امریکہ کے دورہ پر گئے ہیں۔انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے نجی دورہ پر کینیڈا اور امریکہ روانہ ہونے سے قبل اس انتخاب پر مسرت کا اظہار کیا اور کہاکہ مستقبل میں ادارہ کو معیاری بنانے اور دیڑھ سوسالہ جشن منانے کیلئے ایک حکمت عملی تیار کی گئی ہے اور آئندہ ماہ سے اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ نومبر میں سیرت النبی صلعم کی ہفتہ بھرتقریبات بھی ہوں گی۔