انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کے 3 مضامین کا امتحان نقل نویسی کے 19 معاملات منظر عام پر

   

حیدرآباد۔/5 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت آج انٹر سیکنڈ ایئر میاتھس پیپر IIA ، باٹنی پیپر II اور پولٹیکل سائینس پیپر II کے امتحانات کا انعقاد عمل میں آیا۔ تینوں امتحانات کیلئے 468531 امیدواروں نے رجسٹرڈ کیا تھا جبکہ امتحانات میں 454323 امیدواروں نے شرکت کی۔ غیرحاضر امیدواروں کی تعداد 14208 رہی جو مجموعی طور پر 3.03 فیصد ہے۔ ریاست کے 6 اضلاع میں نقل نویسی کے 19 معاملات منظرعام پر آئے جن میں محبوب آباد 12، نلگنڈہ 2 ، ناگرکرنول 2 اور جنگاؤں، کھمم، نظام آباد میں ایک، ایک کیس کا پتہ چلا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے مبصرین کی ٹیموں نے نرمل، محبوب آباد، کھمم، نلگنڈہ، ناگرکرنول اور حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔ انٹر میڈیٹ امتحانات کے آغاز کے بعد سے آج پہلی مرتبہ نقل نویسی کے اتنے زیادہ معاملات منظر عام پر آئے ہیں۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے امتحانی مراکز پر خصوصی نظر رکھی ہے اور کالجس کے انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔1