اگر آپ اپنے بچے کو چوکیدار بنانا چاہتے ہیں تو مودی کو ووٹ دیں :اروند کجریوال

   

نئی دہلی ۔20 مارچ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ’’میں بھی چوکیدار ‘‘ مہم پر تنقید کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نے آج کہا کہ اگر لوگ اپنے بچوں کو چوکیدار بنانا چاہتے ہوں تو اُنھیں وزیراعظم نریندر مودی کی تائید میں ووٹ دینا چاہئے اور اگر وہ اچھی تعلیم چاہتے ہیں تو اُنھیں عام آدمی پارٹی کی تائید میں ووٹ دینا چاہئے ۔ کجریوال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جو ہندی میں تحریر کیا گیاہے کہا کہ مودی چاہتے ہیں کہ پورا ملک چوکیدار بن جائے ۔ اگر لوگ چاہتے ہیں کہ اُن کے بچے چوکیدار بنیں تو اُنھیں مودی کی تائید میں ووٹ دینا چاہئے لیکن اگر وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں ، ڈاکٹر ، انجینئر یا وکیل بنیں تو اُنھیں عام آدمی پارٹی کی تائید میں ووٹ دینا چاہئے ۔ ہفتہ کے دن مودی نے پرزور انداز میں اپنے حامیوں سے کہا تھا کہ میں بھی چوکیدار مہم میں حصہ لیتے ہوئے عہد کریں کے وہ اکیلے سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد کرنے والے نہیں ہیں ، اس کے بعد سے بی جے پی نے ’’میں بھی چوکیدار ‘‘ مہم میں شدت پیدا کردی ہے ۔