بیدر ۔9مئی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ یاسمین مختار کے بموجب سال رواں 2026کے منعقدہ ایس ایس ایل سی امتحانات کے نتائج KSEBبنگلور کی جانب سے جاری کردیئے گئے ۔ انہوں نے پریس نوٹ میں بتایا کہ ایمبسی پبلک اسکول بیدر کے 14 اسٹوڈنٹس نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ عمر فاطمہ نے 98.50 فیصد نمبرات کے ساتھ اسکول میں ٹاپر رہیں ، دوسری ٹاپر اصفیہ روفی 96.48 فیصد رہا اور تیسری ٹاپر رابعہ انجم 94.24کا فیصد رہا اور طالب علم مہر خان 93 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پررہے ۔ اس کے علاوہ 46طلبہ نے اورل درجہ میں کامیابی حاصل کی اور ادارے کا نام روشن کیا ۔ ایمبسی پبلک اسکول گذشتہ 25سال سے اپنی تعلیمی خدمات جاری رکھا ہے ۔ اس ادارے سے کامیاب ہونے والے طلباء ٖڈاکٹرس انجینئرس اور دیگر شعبوں میں اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں ۔ اس انگلش میڈیم اسکول میں اردو زبان بطور تیسری لنگویج رکھی گئی ہے ۔ اس ضمن میں منعقد ہ تہنیتی تقریب کے موقع پر صدر ادارہ حبیب حسن کے ہاتھوں طلباء کو تہنیت پیش کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ معمار قوم ہوتے ہیں اور بچوں کی کامیابی میں اساتذہ کا رول نہایت اہم ہوتاہے ۔ انھوں نے تمام طلباء کو کامیابی پر اساتذہ اور طلبا و طالبات کو مبارکباد دی ۔