ایس ایس سی امتحان فیس کی تاریخ پر نظر ثانی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری : (سیاست نیوز) : ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے کل کہا کہ ایس ایس سی امتحانات منعقد شدنی مارچ 2024 میں شرکت کے لیے امتحانی فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ پر نظر ثانی کرتے ہوئے 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 8 جنوری تک فیس داخل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ طلبہ اسکول ہیڈ ماسٹرس کے پاس دیرینہ فیس کے ساتھ امتحان فیس داخل کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ ویب سائٹ bse.telangana.gov.in ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔۔