ایس ایس سی امتحانی فیس کی تاریخ میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے ماہ مئی میں منعقد ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے لیے ریگولر اور خانگی امیدواروں کے لیے تتکال اسکیم کے تحت امتحان فیس داخل کرنے کی تواریخ میں توسیع کی ہے ۔ چنانچہ ایس ایس سی ، او ایس ایس سی اور ایس ایس سی ووکیشنل کورس امتحانات کے لے 1000 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ امتحان فیس متعلقہ ہیڈ ماسٹر کے پاس داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے ۔ یہ ایس ایس سی امتحانات میں شرکت کے لیے فیس داخل کرنے کے لیے آخری موقع ہے ۔ ان تواریخ میں کسی بھی صورت میں کوئی توسیع نہیں ہوگی ۔ ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کرشنا راؤ نے پریس نوٹ میں یہ بات بتائی ۔۔