حیدرآباد ۔ 23 مئی :(سیاست نیوز) : ایڈوکیٹ خواجہ معز الدین کے قتل میں پولیس نے 2 مبینہ ملزمین کی شناخت کرلی ہے ۔ اس سلسلہ میں 2 تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن کے تعلق سے کہا گیا ہے کہ ایک کار ڈرائیور اور دوسرا اُس کا ساتھی ہے ۔ پولیس نے ملزمین کی شناخت کے بعد ان کی تلاش کی کوششوں میں شدت پیدا کردی ہے اور مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں ۔ پولیس ذرائع نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملزمین کو بہت جلد گرفتار بھی کرلیا جائے گا ۔