ایک عدد کیلے کی قیمت 100 روپئے!

   

اِسکاٹ لینڈ کے باشندے کو حیدرآبادی کیلہ فروش نے حیرت زدہ کردیا
حیدرآباد ۔ 20 جنوری (سیاست نیوز) کیلے صحت کیلئے بہتر تصور کیا جاتا ہے اور یہ مناسب قیمت میں دستیاب بھی ہوتا ہے۔ شہر کے مختلف مقامات اور گلی کوچوں میں اکثر ہمیں کیلے فروخت کرنے والے نظر آتے ہیں۔ کیلے عام طور پر درجن یا آدھا درجن کے حساب سے خریدے جاتے ہیں۔ ایک درجن موز کی قیمت 60 تا 80 روپئے ہوتی ہے، لیکن یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ایک ٹھیلہ پر موز فروخت کرنے والے تاجر نے ’ایک عدد موز‘ کی قیمت 100 روپئے لگائی ہے اور یہ قیمت مقامی لوگوں کیلئے نہیں بلکہ بیرونی باشندے کیلئے لگائی ہے۔ معظم جاہی مارکٹ سے افضل گنج جانے والے ایک بیرونی باشندے کو سڑک کے کنارے کیلے کی بنڈی نظر آئی جسے دیکھ کر وہ بنڈی کے قریب پہنچا اور اُس نے ایک کیلے کی قیمت دریافت کیا۔ کیلہ فروش نے ایک عدد کیلہ کی قیمت پورے 100 روپئے بتائی جس پر بیرونی باشندہ حیرت زدہ ہوگیا اور بار بار اس نے ایک کیلہ کی قیمت پوچھی ۔ کیلہ فروش نے ہر بار 100 روپئے قیمت بتائی جس پر اس نے [email protected] نامی ویڈیو بناکر ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر شیئر کیا۔ جبکہ اس نے ایک کیلے کی قیمت 100 روپئے ہونے کے سبب وہ موز خریدے بغیر ہی وہاں سے چلا گیا۔ اس Vlogکو اسکاٹ لینڈ کے ولاگر نے اپنے اِنسٹاگرام اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ 2