الٰہ آباد: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے انتخاب کے عمل کو چیلنج کرتے ہوئے الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل عرضی مستردکردی گئی ۔یہ درخواست جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کمپیوٹر سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر سید افضل مرتضیٰ رضوی نے دائر کی ہے۔الہ آباد ہائی کورٹ میں داخل کی گئی درخواست میں وی سی کی اہلیہ کا نام شارٹ لسٹ ہونے کے بعد انتخابی عمل کی قانونی حیثیت کو چیلنج کیا گیا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ قائم مقام وی سی محمد گلریز کی زیر صدارت ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ان کی اہلیہ کا نام شارٹ لسٹ کیا گیا ۔عرضی کے ذریعہ الزام لگایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے اے ایم یو گورننگ باڈی کی میٹنگ میں وی سی کے عہدے کے لیے آخری تین امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جس میں کارگزار وائس چانسلر کی اہلیہ کا نام بھی شامل ہے۔قائم مقام وی سی محمد گلریز کی اہلیہ نعیمہ خاتون اے ایم یو کے خواتین کالج کی پرنسپل ہیں۔انہیں اے ایم یو کورٹ گورننگ باڈی کے ارکان سے 50 ووٹ ملے۔ دیگر دو شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں سابق ڈین فیکلٹی آف میڈیسن، اے ایم یو ایم عروج ربانی کو 61 ووٹ ملے۔