بابا صدیقی قتل کیس ملزم کے خلاف مکوکا نافذ کیا گیا

   

ممبئی :ممبئی پولیس نے این سی پی لیڈر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ملزمان کے خلاف مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (MCOCA) کی سخت دفعہ نافذ کر دی ۔حکام نے آج یہ اطلاع دی۔کرائم برانچ نے اب تک 26 افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں شیو کمار گوتم بھی شامل ہیں، جو اس کیس کا مبینہ مرکزی شوٹر تھا ۔تفصیلی معلومات دیے بغیر، ممبئی پولیس کے ایک اہلکار نے کہا کہ بابا صدیقی قتل کیس میں MCOCA نافذ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ مکوکا کے تحت پولیس میں اعترافات عدالت میں بطور ثبوت قابل قبول ہیں۔ مکوکا کے تحت ضمانت حاصل کرنا بھی مشکل ہے۔مہاراشٹر کے سابق وزیر 66 سالہ صدیقی کو 12 اکتوبر کو ممبئی کے باندرہ ایسٹ میں ان کے فرزند ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر تین حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔مشتبہ اہم سازشی شبھم لونکر اور ذیشان محمد اختر اب بھی فرار ہیں۔