انڈین ویلز۔عالمی نمبر دو باربوراکریسیکووا کہنی کی چوٹ کے باعث بی این پی پریباس اوپن سے دستبردار ہوگئیں۔کراسیکووا نے کہا کہ وہ دو ہفتے قبل قطر میں ٹورنمنٹ کے دوران لگنے والی چوٹ سے اب بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل رات سے درد بڑھ گیا ہے۔ میں اپنے علاج پر توجہ دینے کی کوشش کروں گی اور جلد واپس آؤں گی۔ چیک کھلاڑی 22 مئی سے شروع ہونے والے فرنچ اوپن میں دفاعی چمپئن ہیں۔قرعہ اندازی میں کریسکووا کی جگہ فرانس کی ایلیسی کارنیٹ لے گی اور کارنیٹ کی جگہ کوالیفائرز سے لکی ہارے کو ملے گا۔