نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے عام بجٹ 2022-23 میں الیکٹرانکس اور ڈیجیٹل سیکٹر کیلئے فراہم کردہ گنجائشوں اور اعلانات کی تعریف کرتے ہوئے آج کہا کہ اس میں 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے لئے واضح خاکہ پیش کیاگیا ہے اورمضبوط 5-جی ایکوسسٹم سے منسلک ڈیزائن کی مینو فیکچرنگ کے لئے پیداواری ترغیبی اسکیموں (پی ایل آئی) کی تجویزپیش کی گئی ہے ۔مودی نے بجٹ کے بعد کے ویبناروں کی سیریز میں آج ساتویں ویبنار سے خطاب کیا۔