بحر ہند خطہ کی صورتحال کا جائزہ

   


نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے اور وزیر دفاع ایس جے شنکر نے اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ پڑوسیوں اور بحر ہند خطے کی صورت حال کا بغور جائزہ لیا۔ سنگھ نے پیر کو دیر رات امریکہ کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ساتھ واشنگٹن میں چوتھے ٹو پلس ٹو وزارت سطحی مذاکرات کے بعد منگل کو ٹوئٹ کرکے کہاکہ ان کی گفتگو بہت وسیع اور بامعنی رہی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت کے دوران ہم نے پاس پڑوس اور بحر ہند خطے کی صورت حال کا جائزہ لیا۔ سنگھ نے کہا کہ ہندستان اور امریکہ کے دفاعی تعاون کو مزید وسعت دی جارہی ہے اور اسے پہلے سے مضبوط بنایا جارہا ہے ۔